QR CodeQR Code

مجھے داعش سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی کھولی میں رکھا گیا، حلیم عادل شیخ

22 Feb 2021 18:11

ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے کندھے، گردن، ہاتھ اور دیگر حصوں پر تشدد کیا گیا جبکہ پیر میں بھی تشدد کی وجہ سے سوجن ہے۔ حلیم عادل شیخ کو ٹانگ میں راڈ لگی ہوئی ٹانگ سمیت جسم کے دیگر اعضاء پر چوٹیں آئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مبینہ طور پر گینگ وار کارندوں کے حملے میں زخمی پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جیل میں دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی کھولی میں رکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر سینٹرل جیل منتقل کئے جانے والے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو سینے میں درد کی شکایت بھی ہوئی تھی جس پر انہیں قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈائریکٹر آرتھوپیڈک بھی پہنچے اور حلیم عادل کا مکمل معائنہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے کندھے، گردن، ہاتھ اور دیگر حصوں پر تشدد کیا گیا جبکہ پیر میں بھی تشدد کی وجہ سے سوجن ہے۔ حلیم عادل شیخ کو ٹانگ میں راڈ لگی ہوئی ٹانگ سمیت جسم کے دیگر اعضاء پر چوٹیں آئی ہیں۔ رات دیر گئے جناح اسپتال کے آرتھوپیڈک کے سربراہ اے آر جمالی این آئی سی وی ڈی چیک اپ کے لئے پہنچے تھے، اے آر جمالی نے ہڈیوں کے زخم ہونے پر حلیم عادل شیخ کو جناح اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔



ذرائع کے مطابق علاج کی غرض سے پی ٹی آئی رہنما کو جناح اسپتال منتقل کرنے کے لئے لیٹر بھی جاری کردیا ہے، اپوزیشن لیڈر کو آج جناح اسپتال آرتھوپیڈل وارڈ منتقل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق علاج کی غرض سے پی ٹی آئی رہنما کو جناح اسپتال منتقل کرنے کے لئے انتظامیہ نے لیٹر بھی جاری کردیا ہے۔ حلیم عادل نے کہا کہ جیل میں داخل ہوتے ہی متعدد گینگ وار عناصر نے حملہ کردیا، شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے دوران جیل انتظامیہ نے بچایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے داعش سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی کھولی میں رکھا گیا۔


خبر کا کوڈ: 917755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917755/مجھے-داعش-سے-تعلق-رکھنے-والے-ملزمان-کی-کھولی-میں-رکھا-گیا-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org