QR CodeQR Code

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی پیر نعمت حسین رضوی کے 36 ویں سالانہ عرس کی تقریب میں شرکت 

22 Feb 2021 18:15

 سجادہ نشین پیرزادہ طلحہ حسین شاہ رضوی قادری سہروردی نے کہا کہ اولیاءاللہ کی تعلیمات ہماری رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے، انہوں نے ہمیشہ سچائی کا پرچار کیا ہے جو کہ ہمارے لئے سعادت کی بات ہے، یہ روحانی شخصیت ہمارے دلوں میں بستے ہیں جس کی وجہ سے آج بھی ان آستانوں سے لوگ فیضیاب ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خانقاہیں رشد و ہدایت کا مرکز ہیں، ان بزرگان دین کی فیوض و برکات سے ہزاروں لوگوں نے دین اسلام قبول کیا ہے ان کا فیض رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظیم روحانی پیشوا حضرت پیر سید القاضی نعمت حسین رضوی قادری سہروردی کے 36ویں سالانہ عرس مبارک کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ان اولیا ءاللہ کے آستانوں سے ہمیشہ امن بھائی چارہ کی فضا قائم ہوئی ہے ہمیں زیادہ سے زیادہ ان کی تعلیمات سے فیضیاب ہونا چاہئیے۔ اس موقع پر سجادہ نشین پیرزادہ طلحہ حسین شاہ رضوی قادری سہروردی نے کہا کہ اولیاءاللہ کی تعلیمات ہماری رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے ہمیشہ سچائی کا پرچار کیا ہے جو کہ ہمارے لئے سعادت کی بات ہے یہ روحانی شخصیت ہمارے دلوں میں بستے ہیں جس کی وجہ سے آج بھی ان آستانوں سے لوگ فیضیاب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وقت کا تقاضا ہے کہ نوجوان ان بزرگان دین کی تعلیمات کو مزید پھیلانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔ اس موقع پر محمد اعظم قریشی نے کہاکہ ہمیں دنیا میں غافل ہونے کی بجائے ان بزرگان دین کی صحبت کو اپنانا چاہئیے اس سے دلوں کو تسکین ملتا ہے۔ اس موقع پر وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عظیم روحانی پیشوا حضرت پیر سید القاضی نعمت حسین رضوی قادری کے دربار پر حاضری دی اور دعا کرائی۔


خبر کا کوڈ: 917757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917757/وزیرخارجہ-شاہ-محمود-قریشی-کی-پیر-نعمت-حسین-رضوی-کے-36-ویں-سالانہ-عرس-تقریب-میں-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org