0
Monday 22 Feb 2021 18:29

پنجاب حکومت عزاداروں کیخلاف مقدمات خارج کرے، علامہ سبطین سبزواری

پنجاب حکومت عزاداروں کیخلاف مقدمات خارج کرے، علامہ سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے سندھ میں تحفظ عزاداری لانگ مارچ کی کامیابی پر صوبائی صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کو مبارک باد دی ہے، جنہوں نے سکھر سے کراچی تک عوامی ریلی کی قیادت کی اور حکومت مجالس عزاء، اربعین واک مشی اور جلوسوں میں شرکت پر عزاداران امام حسین علیہ السلام کیخلاف درج تمام مقدمات واپس لینے پر مجبور ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی مدبرانہ قیادت نے تشیع کو ایک اور کامیابی سے ہمکنار کیا ہے اور الحمد للہ اسلام دشمن شیطانی یزیدی قوتوں کو شکست ہوئی ہے، ہم اپنی حکومت پنجاب کو بھی متنبہ کرتے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداران امام حسین کے نام فورتھ شیڈول سے نکالنے اور مقدمات ختم کرنے کا اعلان کرے، ورنہ سندھ سے زیادہ سخت احتجاج پنجاب کی سڑکوں پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کیخلاف جو ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، وہ مضحکہ خیز اور قابل مذمت ہیں۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، عزاداری کو محدود کرنے کے زعم سے باہر نکلیں، ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔ ہم نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا تو حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی۔ ہم شیطانی عزائم سے آگاہ ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ عزاداری ہماری شناخت اور قوت ہے، اسے خون دے کر بھی جاری رکھیں گے، کوئی پابندی برداشت نہیں کریں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فورتھ شیڈول کو شریف شہریوں کی بجائے، تکفیری دہشتگردوں اور ریاست دشمن عناصر کیخلاف استعمال کیا جائے۔ فورتھ شیڈول کا ظالمانہ قانون، آئین کی خلاف ورزی اور تشیع کو دیوار سے لگانے کی سازش کی ہے، ظالمانہ اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، حکومت انتہائی اقدام پر مجبور نہ کرے۔ شہادت اور صعوبتیں برداشت کرنا نسلوں سے تشیع کی تاریخ کا حصہ ہے، کسی سے مرعوب پہلے ہوئے اور نہ ہی اب ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 917762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش