QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے 14199 نئے کیسز، ایکٹیو کیسز میں اضافہ

23 Feb 2021 09:15

بھارت میں متاثرین کی کل تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ پانچ ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے حالانکہ کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بھی ایک کروڑ چھ لاکھ 99 ہزار 410 ہوگئی ہے اور اموات بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 385 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت ہونے والوں کی تعداد 4500 کم رہنے سے ایکٹیو کیسز بڑھ کر ایک بار پھر یہ تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 11 لاکھ 16 ہزار 385 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 14199 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 10 لاکھ پانچ ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ بھارت میں متاثرین کی کل تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ پانچ ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے حالانکہ کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بھی ایک کروڑ چھ لاکھ 99 ہزار 410 ہوگئی ہے اور اموات بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 385 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 917765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917765/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-14199-نئے-کیسز-ایکٹیو-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org