QR CodeQR Code

گیارہ ماہ تک بند رہنے کے بعد وادی کشمیر میں ٹرین سروس کی جزوی بحالی

22 Feb 2021 19:45

حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ آج ابتدائی دن مسافروں کی تعداد زیادہ نہیں رہی تاہم ان میں اضافے کی توقع ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے بھی توقع کی جارہی ہے کہ سروس کی مکمل بحالی میں اب زیادہ دیر نہیں لگے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کم و بیش 11 ماہ تک معطل رہنے کے بعد پیر کو بانہال و بارہمولہ ٹرین سروس جزوی طور بحال ہوگئی۔ یاد رہے کہ مقبوضہ وادی میں ٹرین سروس کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ برس 19 مارچ کو بند ہوئی تھی۔ حکام کے مطابق آج یہ ریل سروس جزوی طور پر دوبارہ اُس وقت شروع ہو گئی جب بارہمولہ سے ایک ٹرین بانہال کی طرف جبکہ بانہال سے دوسری ٹرین بارہمولہ کی طرف روانہ ہوگئی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اگرچہ آج ابتدائی دن مسافروں کی تعداد زیادہ نہیں رہی تاہم ان میں اضافے کی توقع ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے بھی توقع کی جا رہی ہے کہ سروس کی مکمل بحالی میں اب زیادہ دیر نہیں لگے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 917766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917766/گیارہ-ماہ-تک-بند-رہنے-کے-بعد-وادی-کشمیر-میں-ٹرین-سروس-کی-جزوی-بحالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org