QR CodeQR Code

بی جے پی اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے، اشوک گہلوت

23 Feb 2021 09:15

راجستھان کے وزیراعلٰی نے کہا کہ راجستھان میں بھی بی جے پی نے غیر اخلاقی طریقوں سے اقتدار پر قبضہ کرنیکی کوشش کی، جسکا یہاں کی عوام نے انہیں مناسب جواب دیا۔


اسلام ٹائمز۔ راجستھان کے وزیراعلٰی اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر پڈوچیری میں کانگریس حکومت کو غیر اخلاقی طور سے گرانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس نے پڈوچیری میں یہ ظاہر کردیا ہے کہ وہ کسی بھی حد تک طاقت کے حصول کے لئے جا سکتی ہے۔ اشوک گہلوت نے یہ بات پڈوچیری میں اعتماد کے ووٹ سے محروم ہونے کے بعد کانگریس کی حکومت گرنے کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے ردعمل میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پڈوچیری میں کانگریس کی حکومت کو غیر اخلاقی انداز میں گرا کر بی جے پی نے یہ ظاہر کردیا ہے کہ وہ اقتدار کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے لیفٹیننٹ گورنر کے توسط سے انتظامیہ چلانے میں دشواری پیدا کی اور اب حکومت کو پیسہ کی طاقت سے گرا دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کرناٹک پھر مدھیہ پردیش اور اب پڈوچیری میں پہلے ایم ایل اے کو لالچ دے کر استعفٰی دلوانا بی جے پی کا غلط طریقے سے اقتدار پر قبضہ کرنے کا ایک نیا طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں بھی بی جے پی نے غیر اخلاقی طریقوں سے اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کا یہاں کی عوام نے انہیں مناسب جواب دیا۔


خبر کا کوڈ: 917768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917768/بی-جے-پی-اقتدار-کیلئے-کسی-بھی-حد-تک-جا-سکتی-ہے-اشوک-گہلوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org