0
Sunday 14 Aug 2011 15:14

کشکول نہ توڑا تو ایٹمی پروگرام چھن جائے گا، دیانت اور امانت سے مقام حاصل ہو گا، شہباز شریف

کشکول نہ توڑا تو ایٹمی پروگرام چھن جائے گا، دیانت اور امانت سے مقام حاصل ہو گا، شہباز شریف
 لاہور:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایک طرف بھیک کا کشکول ہے اور دوسری طرف نیوکلیئر طاقت، یہ معاملہ آگ اور پانی جیسا ہے۔ یا تو کشکول توڑنا ہو گا یا ہم سے ایٹمی قوت چھن جائے گی۔ وہ حضوری باغ لاہور میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعلٰی کو رینجرز کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے عالمگیری گیٹ پر پرچم لہرایا، مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی کوششوں اور لاکھوں افراد کی قربانیوں سے الگ وطن ملا۔ آج کا دن علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آج لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بدامنی، دہشت گردی اور کرپشن کا سامنا ہے۔ محنت، دیانت اور امانت سے کھویا ہوا مقام حاصل کرنا ہو گا۔
دیگر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے زیراہتمام یوم آزادی کی مرکزی تقریب حضوری باغ لاہور میں ہوئی۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشکول نہ توڑا تو ایٹمی پروگرام چھن لیا جائیگا۔ شاہی قلعہ لاہور کے عالمگیری گیٹ پر پرچم کشائی اور مزار اقبال پر حاضری کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں مسائل کا انبار لگا ہے، اگر بھیک ترک نہ کی تو ایمٹی پروگرام چھن سکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بانیان پاکستان کے افکار پر عمل کر کے مشکلات سے نکلا جا سکتا ہے۔ لاہور کے سرکاری حکام، سیاسی اور سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقعے پر بچوں نے ملی نغمے پیش کئے، جبکہ مختلف طلبہ، سماجی اور فلاحی تنظیوں کے نمائندوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔ پولیس بینڈ نے ملی نغموں کی دھنیں سنائیں۔ اس موقعے پر شہباز شریف نے تقریب میں حصہ لینے والے بچوں کیلئے انعامات کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 91777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش