0
Monday 22 Feb 2021 19:01

پی ایس ایل افتتاحی تقریب میں بے حیائی حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے، جماعت اسلامی

پی ایس ایل افتتاحی تقریب میں بے حیائی حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بے حیائی و بے شرمی کا مظاہرہ کرنے کی سخت مذمت اور اسے ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ قرار دیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں ممتاز حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو حکومتی سرپرستی میں بے ہودگی پھیلانا کیوں نظر نہیں آتا، پی سی بی کے اس کارنامے پر ان کی گرفت ہونی چاہیئے، حکمران غیروں کے آلہ کار بن کر اسلام و کلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک میں اس طرح بے حیائی و بے غیرتی کو فروغ دیکر ایک طرف شہدائے پاکستان کے خون پر نمک پاشی، تو دوسری طرف نظریہ پاکستان و آئین پاکستان سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں، کیونکہ آئین میں واضح طور پر لکھا ہے کہ کوئی بھی کام قرآن و سنت کے منافی ہرگز نہیں ہوگا اور نہ ہی اس طرح کوئی قانون سازی کی جا سکتی ہے۔

ممتاز حسین نے کہا کہ مغرب میں بے حیائی کے فروغ سے ماں، بہن، بیٹی کے رشتہ کا تقدس پامال اور خاندانی نظام تباہ ہوچکا ہے اور وہ اب ہمارے ملک میں بھی اسی طرح کی سازش کر رہے ہیں، آئے روز معصوم بچیوں اور بچوں کے ساتھ جنسی درندگی کے واقعات حکومت کی انہی پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ریاست مدینہ سے لیکر مہنگائی کے خاتمہ تک قوم سے دھوکہ کیا ہے، مہنگائی کے طوفان سے لیکر بے حیائی کے فروغ تک اس حکومت کے جھوٹ کا واضح ثبوت ہے۔
خبر کا کوڈ : 917771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش