0
Monday 22 Feb 2021 19:04

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز بنا کر شہریوں سے پیسے بٹورنے والوں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ جعلی آئی ڈیز کے پیچھے چھپے نیٹ ورک کو گرفتار کرے گا۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شہریوں کی جعلی آئی ڈیز بنا کر ان کے قریبی افراد سے پیسے بٹورنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، سال 2021 کے پہلے 7 ہفتوں میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو تین ہزار سے زائد تحریری شکایات موصول ہو چکی ہیں، جس میں سوشل میڈیا فراڈ کے ذریعے شہریوں سے پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھاکہ سائبر کرائم ونگ تمام جعلی آئی ڈیز کا ڈیٹا مکمل کر چکا ہے، اس حوالے سے آئی ٹی ایکسپرٹس کی بھی مدد لی جائے گی جبکہ مختلف جدید وسائل استعمال کرکے اس جرم کے پیچھے موجود افراد کی لوکیشن حاصل کی جائے گی تاکہ متعلقہ علاقوں میں چھاپے مار کر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جا سکے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے فیس بک اور سماجی رابطوں کی دوسری ویب سائٹس کو سرکاری سطح پر تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا تاکہ مین سرور سے بھی معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکے۔
 
خبر کا کوڈ : 917772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش