0
Monday 22 Feb 2021 21:31

عالمی برادری بھارت کو پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے سے روکے، شاہ محمود قریشی

عالمی برادری بھارت کو پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے سے روکے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے سے روکے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ای یوڈس انفولیب رپورٹ سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے کہ شرکا ای یوڈس انفولیب کی تحقیقاتی رپورٹ سے باخبر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنےکی سازش کو بے نقاب کیا گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ای یوڈس انفولیب کی دوسری تحقیقاتی رپورٹ 9 دسمبر2020 کو منظرعام پر آئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی نیٹ ورک دنیا کے اہم شہروں میں پاکستان کے خلاف جھوٹے مواد کی تیاری کرتا رہا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورپی یونین اداروں کے نام جعلی طور پراستعمال کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی نیٹ ورک کو بھارت سے تعلق رکھنے والاسری واستوا گروپ چلا رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گردی کے ثبوت ڈوزیئرکے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کیے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کے اعلیٰ سطح کے نمائندے کو بذریعہ خط  تمام تر صورت حال سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کو پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کی تشہیرسے روکے۔
خبر کا کوڈ : 917780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش