QR CodeQR Code

قطری وزارت خارجہ کے نمائندہ خصوصی کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

22 Feb 2021 21:34

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں جو بھائی چارے اور پائیدار شراکت داری پر مبنی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری وزارت خارجہ کے نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی ہے جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، افغان مفاہمتی عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں جو بھائی چارے اور پائیدار شراکت داری پر مبنی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے نمائندہ خصوصی نے خطے میں قیام امن کےلیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے ملاقات کی تھی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور افغان امن عمل پر بات چیت ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک میں امن خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔ ضمیر کابلوف نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک روس تعلقات مختلف جہتوں میں مزید بہتر ہوں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک روس تعلقات کو مزید بہتر بنانے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 917781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917781/قطری-وزارت-خارجہ-کے-نمائندہ-خصوصی-کی-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org