0
Monday 22 Feb 2021 21:41

حلیم عادل پر جیل میں پی پی کے 50 غنڈوں نے حملہ کیا، علی زیدی

حلیم عادل پر جیل میں پی پی کے 50 غنڈوں نے حملہ کیا، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ پر جیل میں ہونے والے مبینہ حملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سے بات ہوئی ہے اور وہ اسپتال میں داخل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلیم عادل پر جیل میں پی پی کے 50 غنڈوں نے حملہ کیا۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے سامنے اس سارے معاملے کو رکھوں گا اور آئی جی سندھ، سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری کےخلاف کارروائی کرنے کا یہی وقت ہے۔
خبر کا کوڈ : 917783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش