0
Monday 22 Feb 2021 21:46

اخلاقیات جب ختم ہو جائے تو قوم تباہی کی طرف جاتی ہے، عمران خان

اخلاقیات جب ختم ہو جائے تو قوم تباہی کی طرف جاتی ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے، سیاست کو صرف پیسہ بنانے کے لیے استعمال کرنے والے آج نشان عبرت ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پشاور میں خیبر پختونخوا کابینہ کے اراکین اور پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں لوگوں نے سیاست کو صرف پیسہ بنانے کے لیے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے ہر جگہ پیسہ استعمال کیا اور اب ان کی حالت نشان عبرت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اخلاقیات جب ختم ہو جائے تو قوم تباہی کی طرف جاتی ہے، ہم مستقبل اور اپنی نسلوں کی بہتری کا سوچتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے، ہم اس لیے پیچھے رہ گئے کیونکہ یہاں اقتدار عوامی خدمت کے بجائے پیسہ چوری کرنے کے لیے سنبھالا گیا، تاہم ہم ہر نظام میں شفافیت چاہتے ہیں۔ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انہیں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی امور پر تفصیل سے آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 917785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش