QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کا سینیٹ الیکشن کیلئے مختلف گروپس بنا کر پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دینے کا فیصلہ

22 Feb 2021 22:10

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے سینیٹ میں کامیابی حاصل کرینگے، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے رہنماء ارکان اسمبلیوں سے رابطے کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے سینیٹ الیکشن کے لیے مختلف گروپس بنا کر پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات ہوئی۔ عثمان بزدار اور پرویزالٰہی نے سینیٹ الیکشن کے لیے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے سینیٹ میں کامیابی حاصل کریں گے، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے رہنماء ارکان اسمبلیوں سے رابطے کریں گے۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے محاذ پر نامزد امیدوار کامیاب کروائیں گے، سینیٹ کے حوالے سے اتحادی ایک پیج پر ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 917797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917797/پی-ٹی-ا-ئی-کا-سینیٹ-الیکشن-کیلئے-مختلف-گروپس-بنا-کر-پارٹی-رہنماؤں-کو-ٹاسک-دینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org