QR CodeQR Code

پشاور میں مکان کی خاطر بھتیجے کے ہاتھوں چچا، چچی اور 3 کزن قتل

22 Feb 2021 23:08

ایس پی صدر ڈویژن وقار خان کا کہنا ہے کہ کرم شاہ کا اپنے 3 مرلے کے مکان کی ملکیت پر خاندان سے تنازع چل رہا تھا، واقعے میں مقتول کرم شاہ کا سگا بھتیجا مخارف ملوث ہے، جو گزشتہ رات کرم شاہ کے گھر آیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاورکے علاقہ سربند میں بھتیجے نے 3 مرلے مکان کے تنازعے پر غریب چھولے فروش چچا، چچی اور ان کے 3 بچوں کو قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے سربند اخون آباد کے رہائشی کرم شاہ، اس کی بیوی، دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو قتل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس پی صدر ڈویژن وقار خان کا کہنا ہے کہ کرم شاہ کا اپنے 3 مرلے کے مکان کی ملکیت پر خاندان سے تنازع چل رہا تھا، واقعے میں مقتول کرم شاہ کا سگا بھتیجا مخارف ملوث ہے، جو گزشتہ رات کرم شاہ کے گھر آیا۔ مکان کی ملکیت کے حوالے سے ہی ان میں تلخ کلامی ہوئی اور اس نے پانچوں کو قتل کردیا۔ واقعے کی ایف آئی درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 917800

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917800/پشاور-میں-مکان-کی-خاطر-بھتیجے-کے-ہاتھوں-چچا-چچی-اور-3-کزن-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org