QR CodeQR Code

400 میں سے 300 لاپتہ افراد گھروں کو پہنچ چکے ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان

22 Feb 2021 23:10

ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ گھروں کو پہنچنے والے بازیاب افراد کے لواحقین نے تصدیق بھی کر دی ہے، فراہم کردہ فہرست کے مطابق دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی کیلئے تمام ادارے، صوبائی حکومت اور عوام ایک پیج پر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ 400 کے قریب لاپتہ افراد کی فہرست فراہم کی گئی تھی اور وفاقی حکومت کے تعاون سے 300 افراد بازیاب ہو کر گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنے کے لیے صوبائی حکومت روز اول سے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، لاپتہ افراد کے حوالے سے تنظیم کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں سے اب تک 300 افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گھروں کو پہنچنے والے بازیاب افراد کے لواحقین نے تصدیق بھی کر دی ہے، فراہم کردہ فہرست کے مطابق دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لیے تمام ادارے، صوبائی حکومت اور عوام ایک پیج پر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 917801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917801/400-میں-سے-300-لاپتہ-افراد-گھروں-کو-پہنچ-چکے-ہیں-وزیر-داخلہ-بلوچستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org