QR CodeQR Code

مستونگ، دو فریقین میں تصادم 2 سے افراد زخمی

22 Feb 2021 23:25

دونوں فریقین کے درمیان کچھ عرصہ سے قبائلی تنازعہ چل رہا تھا، جس کا مقدمہ چل رہا تھا، آج سیشن کورٹ میں پیشی کے بعد عدالت سے نکلنے کے بعد دونوں فریقین آمنے سامنے آ گئے، پولیس اس سلسلے میں مزید کاروائی کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مستونگ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ مستونگ کے قریب دو فریقین کے درمیان لڑائی کے بعد فائرنگ سے ایک شخص شبیر احمد اور موٹرسائیکل پر سوار حملہ آور موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ دونوں زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان کچھ عرصہ سے قبائلی تنازعہ چل رہا تھا، جس کا مقدمہ چل رہا تھا، آج سیشن کورٹ میں پیشی کے بعد عدالت سے نکلنے کے بعد دونوں فریقین آمنے سامنے آ گئے، پولیس اس سلسلے میں مزید کاروائی کر رہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 917803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917803/مستونگ-دو-فریقین-میں-تصادم-2-سے-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org