0
Tuesday 23 Feb 2021 00:05

مولانا عبدالخبیر نے 2 عیدوں کا مسئلہ حل کرا دیا

مولانا عبدالخبیر نے 2 عیدوں کا مسئلہ حل کرا دیا
اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے ملک میں عرصہ دراز سے ہونے والی دو عیدوں کا مسئلہ حل کرا دیا، تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے ملنے پشاور کی مسجد قاسم علی خان پہنچ گئے، جہاں خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی اور دو عیدوں کے معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس ملاقات میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ آیاز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اتفاق رائے سے طے پایا کہ آئندہ پورے پاکستان میں اب ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا اور ایک ہی دن عید ہوگی۔ واضح رہے کہ ہمیشہ مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی ایک روز قبل روزے اور عید کا اعلان کرتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 917806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش