0
Tuesday 23 Feb 2021 00:42

گیلانی کا اسٹیبلشمنٹ پر بیان ثابت کرتا ہے کہ وہ پیراشوٹرر امیدوار ہیں، حافظ حسین احمد

گیلانی کا اسٹیبلشمنٹ پر بیان ثابت کرتا ہے کہ وہ پیراشوٹرر امیدوار ہیں، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی خود کو ‏اسٹیبلشمنٹ کیلئے قابل قبول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، گیلانی کا اسٹیبلشمنٹ پر بیان ثابت کرتا ہے کہ وہ ‏پیراشوٹرر امیدوار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ آصف زرداری یوسف گیلانی کو دوسرا سنجرانی بنانا ‏چاہتے ہیں، سنجرانی فارمولہ چلا ہوا کارتوس ہے، دوبارہ نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سب پر بھاری ثابت ہو رہے ہیں۔ آصف زرداری اپنے معاملات ہوشیاری ‏سے طے کر رہے ہیں، زرداری نے پی ڈی ایم کو اپنے مفادات کے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا۔

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ گیلانی خود کو اسٹیبلشمنٹ کیلئے قابل قبول بنانے کی کوشش ‏کر رہے ہیں، گیلانی کا اسٹیبلشمنٹ پر بیان ثابت کرتا ہے کہ وہ پیراشوٹرر امیدوار ہیں، یوسف گیلانی ‏کو امیدوار لانے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کا اپنا فیصلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے کہا تھا کہ یوٹرن حکمت نہیں بے غیرتی ہے، خود پی ڈی ایم ‏آئے روز یوٹرن لے رہی ہے، زرداری، بلاول، مریم نے مولانا کو ہی 13واں کھلاڑی بنا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 917816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش