QR CodeQR Code

میکسیکو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک

23 Feb 2021 01:21

میکسیکو کے وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ائیر فورس کا طیارہ لئیر جیٹ 45XR ائیرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے تاہم حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی امریکی ملک میکسیکو میں فوجی طیارہ گرنے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی امریکا کے ملک میکسیکو کے صوبہ ویرا کروز میں فوجی طیارہ گرنے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے، رپورٹس کے مطابق لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے اترنے پر اس میں آگ لگ گئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ میکسیکو کے وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ائیر فورس کا طیارہ لئیر جیٹ 45XR ائیرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے تاہم حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 917822

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917822/میکسیکو-میں-فوجی-طیارہ-گر-کر-تباہ-6-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org