0
Tuesday 23 Feb 2021 01:34

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری سست روی کا شکار ہوگئی

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری سست روی کا شکار ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور کرونا کے عالمی معاشی اثرات کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق نئے سال کے آغاز پر پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری 85 فیصد کم رہی۔ جنوری 2021 میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 24 کروڑ ڈالر تک محدود رہی۔ گزشتہ سال جنوری کے مہینے میں ایک ارب 60 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ جنوری 2020 میں غیرملکی بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 38 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ جنوری 2021 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 19 کروڑ 27 لاکھ ڈالر رہی۔

جنوری 2021 میں غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 4 کروڑ ڈالر تک محدود رہی۔ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 2 ارب 68 کروڑ ڈالر کم رہی۔ جولائی تا جنوری کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں 78 فیصد کم رہی۔ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 27.4 فیصد کمی سے ایک ارب 14 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کم رہی۔ جولائی تا جنوری اسٹاک مارکیٹ سے 23 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی۔ غیرملکی نجی سرمایہ کاری 43 فیصد کمی سے 90 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کم رہی۔
خبر کا کوڈ : 917824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش