QR CodeQR Code

ایران نے "الحاقی پروٹوکول" پر عملدرآمد روکدیا

22 Feb 2021 23:25

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کیلئے ایران کے مستقل نمائندے کاظم غریب آبادی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کیجانب سے رضاکارانہ طور پر شروع کئے گئے آئی اے ای اے کے الحاقی پروٹوکول پر آج 22 فروری 2020ء کے روز رات 12 بجے سے عملدرآمد روک دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ دستخط شدہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) پر یورپی ممالک کے عدم عملدرآمد اور اس سے امریکی حکومت کی یکطرفہ دستبرداری (08 مئی 2018ء) کے 3 سال 9 ماہ بعد آج ایرانی حکومت کی جانب سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو اپنی جوہری تنصیبات تک رضاکارانہ طور پر دی گئی وہ رسائی روک لی گئی ہے جو جوہری معاہدے (JCPOA) میں تحریر شدہ دسترسی سے بڑھ کر تھی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے لئے ایران کے مستقل نمائندے کاظم غریب آبادی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے رضاکارانہ طور پر شروع کئے گئے آئی اے ای اے کے الحاقی پروٹوکول (IAEA Safeguards' Additional Protocol) کے حوالے سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو دی گئی ہر قسم کی دسترسی آج 22 فروری 2020ء کے روز رات 12 بجے سے روک لی جائے گی۔ کاظم غریب آبادی نے واضح انداز میں کہا کہ آج رات 12 کے بعد "سیفگارڈ معاہدے" سے بڑھ کر کوئی اضافی ذمہ داری باقی نہیں رہے گی۔ انہوں نے اپنے بیان میں تاکید کی کہ اس حوالے سے ایرانی جوہری توانائی تنظیم کو ضروری احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 917827

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917827/ایران-نے-الحاقی-پروٹوکول-پر-عملدرآمد-روکدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org