QR CodeQR Code

ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے بہترین رستہ "سفارتکاری" ہے، وائٹ ہاؤس

22 Feb 2021 23:08

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اہم ایرانی حکام پر عائد امریکی پابندیوں کیجانب اشارہ کئے بغیر دعوی کیا کہ وہ چیز جو ہم قبول کرتے ہیں "سفارتکاری" ہے جبکہ ہمارا نکتۂ نظر یہ ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاری سے دور رکھنے کیلئے بہترین رستہ سفارتکاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی (Jennifer Rene Psaki) نے حسب سابق ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایران، جوہری معاہدے (JCPOA) پر عملدرآمد سے دور ہے۔ جین ساکی کا کہنا تھا کہ ایران نہ صرف جوہری معاہدے پر عملدرآمد سے بہت دور ہے بلکہ یہ صورتحال تبدیل بھی نہیں ہوئی جبکہ میں نے ایک ہفتہ قبل یہ کہا تھا اور میرے ساتھی جیک سالیون، مشیر قومی سلامتی کمیشن نے گذشتہ روز یہی کہا ہے کہ یہ صورتحال نہیں بدلی۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اہم ایرانی حکام پر عائد امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کئے بغیر دعوی کیا کہ وہ چیز جو ہم قبول کرتے ہیں "سفارتکاری" ہے جبکہ ہمارا نکتۂ نظر یہ ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاری سے دور رکھنے کے لئے بہترین رستہ سفارتکاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 917839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917839/ایرانی-جوہری-معاہدے-کے-حوالے-سے-بہترین-رستہ-سفارتکاری-ہے-وائٹ-ہاو-س

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org