0
Tuesday 23 Feb 2021 08:53

جاپان کا پاکستان میں افغان مہاجرین کیلئے لاکھوں ڈالر امداد کا اعلان

جاپان کا پاکستان میں افغان مہاجرین کیلئے لاکھوں ڈالر امداد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جاپان نے پاکستان میں افغان مہاجرین کیلئے 37 لاکھ ڈالرامداد کا اعلان کر دیا۔ جاپان کے سفیر مٹسوڈا کونینوری اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ مس نوریکویوشیدہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت جاپان پاکستان میں افغان مہاجرین کیلئے 37 لاکھ ڈالر امداد دے گا۔ جاپانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امداد بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں موجود افغان مہاجرین پر خرج ہو گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امداد افغان مہاجرین کی تعلیم، کمیونٹی اسٹرکچر پر خرچ ہو گی جبکہ امداد اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے پروگراموں کیلئے ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 917853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش