QR CodeQR Code

پاکستان میں کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق

23 Feb 2021 09:20

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12658 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 73384 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 24483 ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا سے مزید 41 افراد انتقال کر گئے جب کہ مزید ایک ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 33978 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1050 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 41 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12658 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 73384 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 24483 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 752 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 536243 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 917854

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917854/پاکستان-میں-کورونا-سے-مزید-41-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org