0
Tuesday 23 Feb 2021 09:34

ڈی آئی خان، مسلم بازار پولیس چوکی پہ بم حملہ

ڈی آئی خان، مسلم بازار پولیس چوکی پہ بم حملہ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی پہ بم حملہ کیا ہے،  تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم شرپسندوں نے علی الصبح مسلم بازار پولیس چوکی کو دستی بم حملے سے نشانہ بنایا تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی کے مطابق مسلم بازار پولیس چوکی پر صبح تقریبآ 7:20 منٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ بم پھینکا گیا، تاہم اللّٰہ پاک کے کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس واقعہ کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، ہر آنے جانے والے پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او سٹی پرویز شاہ نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ اپنا قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں اور پولیس کے نوجوانوں کے ساتھ تعاون کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 917855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش