QR CodeQR Code

وزیرآباد کا الیکشن اس بار ہم 5 ہزار ووٹوں سے ہارے، چوہدری فواد

23 Feb 2021 09:54

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار شفاف ہونا چاہیے، آئی جی یا چیف سیکرٹری کو الیکشن کمیشن کو جواب دینا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرآباد کا الیکشن اس بار ہم 5 ہزار ووٹوں سے ہارے، ہم نے بلدیاتی الیکشن نہیں کروائے، یہ ہماری سب سے بڑی غلطی ہے۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے75 پر الیکشن کمیشن کا جو فیصلہ ہوگا اسے تسلیم کریں گے۔

 
فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار شفاف ہونا چاہیے، آئی جی یا چیف سیکرٹری کو الیکشن کمیشن کو جواب دینا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کے پاس بھی مجسٹریٹ کے اختیارات ہوتے ہیں، وہ بھی کارروائی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے مسائل ہیں اس لیےضروری ہےکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لیں۔


خبر کا کوڈ: 917856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917856/وزیرآباد-کا-الیکشن-اس-بار-ہم-5-ہزار-ووٹوں-سے-ہارے-چوہدری-فواد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org