QR CodeQR Code

کراچی سے جعلی میجر ساتھیوں سمیت گرفتار

23 Feb 2021 09:56

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم فخر عباس لیاقت آباد کا رہائشی اور اس کا آبائی تعلق اٹک سے ہے، ملزم کا ساتھی وقاص بھی غیر قانونی کاموں میں ملوث رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔  پولیس نے اغوا برائے تاوان اور جعل سازی کی وارداتوں میں ملوث جعلی میجر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں جعلی میجر ملزم فخر عباس کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ، جعلی دستاویزات، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں اور جعلی کارڈ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم فخر عباس لیاقت آباد کا رہائشی اور اس کا آبائی تعلق اٹک سے ہے، ملزم کا ساتھی وقاص بھی غیر قانونی کاموں میں ملوث رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم جعلسازی کے ذریعے شہریوں سے رقم وصول کرتا تھا جب کہ ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے


خبر کا کوڈ: 917857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917857/کراچی-سے-جعلی-میجر-ساتھیوں-سمیت-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org