QR CodeQR Code

شاہ محمود قریشی سے قطری وزارت خارجہ کے نمائندے کی ملاقات، افغان عمل سمیت مختلف امور پر بات چیت

23 Feb 2021 10:00

وزیر خارجہ نے ملاقات میں امریکا اور طالبان کے مذاکرات کی میزبانی کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان اور قطر دونوں نے افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ قطر کی وزارت خارجہ کے خصوصی مندوب نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں افغان عمل سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے امریکا اور طالبان کے مذاکرات کی میزبانی پر قطر کی کاوشوں کو سراہا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور قطر دونوں نے افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایسے عناصر پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے جو افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 917858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917858/شاہ-محمود-قریشی-سے-قطری-وزارت-خارجہ-کے-نمائندے-کی-ملاقات-افغان-عمل-سمیت-مختلف-امور-پر-بات-چیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org