QR CodeQR Code

ہم سمجھتے ہیں کہ ڈسکہ الیکشن ہماری بڑی فتح ہے، عثمان ڈار

23 Feb 2021 10:50

نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ تمام پریزائیڈنگ افسران نے فارم 45 جمع کرا دیئے ہیں، ہم کسی بھی حال میں ڈسکہ کا الیکشن نہیں چھوڑیں گے۔


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہ نما عثمان ڈار کہتے ہیں کہ ڈسکہ الیکشن نہیں ایک جنگ ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہ نما عثمان ڈار نے نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو میں پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے گفتگوکی۔

 
انہوں نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن نہیں ایک جنگ ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ الیکشن ہماری بڑی فتح ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ تمام پریزائیڈنگ افسران نے فارم 45 جمع کرا دیئے ہیں، ہم کسی بھی حال میں ڈسکہ کا الیکشن نہیں چھوڑیں گے۔ عثمان ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ آر او کو الیکشن کا رزلٹ بتا دینا چاہیئے، ایک لمحے کو 20 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ نکال لیں، پھر بھی ہم جیت رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 917866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917866/ہم-سمجھتے-ہیں-کہ-ڈسکہ-الیکشن-ہماری-بڑی-فتح-ہے-عثمان-ڈار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org