QR CodeQR Code

جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے، قاسم خان

23 Feb 2021 10:56

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ مظلوم اور مفلوک الحال افراد کو فوری انصاف دینا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان  کا کہنا ہے کہ جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے۔ ہائیکورٹ بار راولپنڈی کی جانب سے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس مشتاق کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ مظلوم اور مفلوک الحال افراد کو فوری انصاف دینا ہوگا، وقت بدل چکا اب  تعلیم یافتہ اور معاشی طور پر مضبوط لوگ انصاف کے لیے عدالتوں کا رخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کیسز میں بے جا تاریخ دینے سے پرہیز کیا جائے، ریڈر کے ذریعے آنکھیں بند کر کے ڈیڑھ دو ماہ کی تاریخ نہ دی جائے، جو جج اپنی ذمہ داری صحیح ادا کرتا نظر نہ آیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 917869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917869/جہاں-عدالتوں-کا-احترام-ختم-ہو-جائے-وہاں-خونی-انقلاب-آتا-ہے-قاسم-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org