0
Tuesday 23 Feb 2021 10:56

جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے، قاسم خان

جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے، قاسم خان
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان  کا کہنا ہے کہ جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے۔ ہائیکورٹ بار راولپنڈی کی جانب سے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس مشتاق کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ مظلوم اور مفلوک الحال افراد کو فوری انصاف دینا ہوگا، وقت بدل چکا اب  تعلیم یافتہ اور معاشی طور پر مضبوط لوگ انصاف کے لیے عدالتوں کا رخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کیسز میں بے جا تاریخ دینے سے پرہیز کیا جائے، ریڈر کے ذریعے آنکھیں بند کر کے ڈیڑھ دو ماہ کی تاریخ نہ دی جائے، جو جج اپنی ذمہ داری صحیح ادا کرتا نظر نہ آیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 917869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش