QR CodeQR Code

ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ جاری کرنے کی اجازت

23 Feb 2021 11:17

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد استغاثہ کے وکلا کو ٹرمپ کے مبینہ ٹیکس فراڈ کے لیے مطلوب دستاویزات تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ جاری کرنے کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر کے وکلا کی جانب سے ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کو خفیہ رکھنےکی درخواست کی گئی تھی جسے امریکی سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد استغاثہ کے وکلا کو ٹرمپ کے مبینہ ٹیکس فراڈ کے لیے مطلوب دستاویزات تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خلاف مبینہ مالی فراڈ کی تحقیقات کو طویل عرصے سے جاری وچ ہنٹنگ قرار دے چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 917873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917873/ٹرمپ-کی-ٹیکس-ادائیگیوں-کا-ریکارڈ-جاری-کرنے-اجازت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org