0
Tuesday 23 Feb 2021 11:17

ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ جاری کرنے کی اجازت

ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ جاری کرنے کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ جاری کرنے کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر کے وکلا کی جانب سے ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کو خفیہ رکھنےکی درخواست کی گئی تھی جسے امریکی سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد استغاثہ کے وکلا کو ٹرمپ کے مبینہ ٹیکس فراڈ کے لیے مطلوب دستاویزات تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خلاف مبینہ مالی فراڈ کی تحقیقات کو طویل عرصے سے جاری وچ ہنٹنگ قرار دے چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 917873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش