0
Tuesday 23 Feb 2021 13:35

کراچی، اغوا برائےتاوان میں ملوث 3 مطلوب ملزمان گرفتار

کراچی، اغوا برائےتاوان میں ملوث 3 مطلوب ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کاررروائی کرتے ہوئے سندھ رینجرز نے اغوا برائے تاوان کے تین ملزمان کو دھر لیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ پر مشترکہ کارروائی کی، کارروائی میں اغوا برائے تاوان میں ملوث تین انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرا لیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں اختر، فاروق اور بشیر شامل ہیں، ملزمان نے رواں ماہ تیرہ فروری کو ڈالمیا روڈ سے عبید نامی موٹر سائیکل مکینک کو اغوا کیا، اور دو کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا گیا، انیس فروری کو رینجرز ہیلپ لائن پر واقعے کی اطلاع دی گئی۔ رینجرز ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نے الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ سے تینوں اغواکاروں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری یلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 917899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش