QR CodeQR Code

کراچی والوں کا مطالبہ ہے کہ ہمیں درست گِنا جائے، فیصل سبزواری

23 Feb 2021 15:57

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ہمارے معاہدے شہر کے ترقیاتی کام کے لئے ہیں، حکومت ہماری بات نہیں مانے گی تو ہم عوام کے پاس جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اور مردم شماری الگ الگ کام ہیں، کراچی والوں کا مطالبہ ہے کہ ہمیں درست گنا جائے۔ فیصل سبزواری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہمارے معاہدے شہر کے ترقیاتی کام کے لئے ہیں، حکومت ہماری بات نہیں مانے گی تو ہم عوام کے پاس جائیں گے۔ فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر وجوہات ہمارے علم میں نہیں، پولیس کو حکومت کا کارندہ نہیں ہونا چاہیئے، عوام کا محافظ ہونا چاہیئے تھا۔ انہوں نے حلیم عادل شیخ سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ حلیم عادل شیخ کو پرانے مقدمات پر انتخابات والے دن گرفتار کرنا انتخابات پر اثر انداز ہونا تھا، الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کو حلقے سے باہر نکالنے کا کہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 917920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917920/کراچی-والوں-کا-مطالبہ-ہے-کہ-ہمیں-درست-گ-نا-جائے-فیصل-سبزواری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org