0
Tuesday 23 Feb 2021 15:57

کراچی والوں کا مطالبہ ہے کہ ہمیں درست گِنا جائے، فیصل سبزواری

کراچی والوں کا مطالبہ ہے کہ ہمیں درست گِنا جائے، فیصل سبزواری
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اور مردم شماری الگ الگ کام ہیں، کراچی والوں کا مطالبہ ہے کہ ہمیں درست گنا جائے۔ فیصل سبزواری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہمارے معاہدے شہر کے ترقیاتی کام کے لئے ہیں، حکومت ہماری بات نہیں مانے گی تو ہم عوام کے پاس جائیں گے۔ فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر وجوہات ہمارے علم میں نہیں، پولیس کو حکومت کا کارندہ نہیں ہونا چاہیئے، عوام کا محافظ ہونا چاہیئے تھا۔ انہوں نے حلیم عادل شیخ سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ حلیم عادل شیخ کو پرانے مقدمات پر انتخابات والے دن گرفتار کرنا انتخابات پر اثر انداز ہونا تھا، الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کو حلقے سے باہر نکالنے کا کہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 917920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش