0
Tuesday 23 Feb 2021 15:59

ہم 20 پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کیلئے تیار ہیں، اسجد علی ملہی

ہم 20 پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کیلئے تیار ہیں، اسجد علی ملہی
اسلام ٹائمز۔ ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملہی کہتے ہیں کہ ہم 20 پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کے لیے تیار ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں فرخ حبیب، عثمان ڈار، فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے یہ بات کہی۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لوگ شہید ہوئے، فیصل آباد اور شیخو پورہ سے غنڈوں کو لایا گیا، نون لیگ نے 23 پولنگ اسٹیشنِ پر دوبارہ انتخاب کی درخواست کی تھی۔ علی اسجد ملہی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ جو کہہ رہے ہیں مان جاؤ، یہ لوگ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے اپنے خط سے مکر گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 917922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش