0
Tuesday 23 Feb 2021 16:09

سینیٹ کے الیکشن میں فیصل واوڈا نے امریکی شہریت قبول کی ہے، قادر مندوخیل

سینیٹ کے الیکشن میں فیصل واوڈا نے امریکی شہریت قبول کی ہے، قادر مندوخیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ کہتے ہیں کہ سینیٹ کے الیکشن میں فیصل واوڈا نے امریکی شہریت قبول کی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے سینیٹ الیکشن 2021ء کے لئے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار فیصل واوڈا کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپنی اپیل مسترد کئے جانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ردِعمل کا اظہار کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کی جانب سے اعتراض کیا گیا کہ میں اپیل دائر نہیں کرسکتا، 2018ء کے الیکشن میں جو حلف نامہ جمع کرایا گیا تھا اس میں انہوں نے اپنی شہریت چھپائی تھی۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آج بھی فیصل واوڈا امریکی شہریت چھوڑنے کی تاریخ نہیں بتاسکے، اثاثہ جات اور ٹیکس چوری کے معاملات الگ ہیں۔ قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ قیادت نے کہا تو ہم الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف آئینی درخواست دائر کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 917926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش