0
Tuesday 23 Feb 2021 16:52

ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد سے متعلق جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد سے متعلق جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز توقیر نعیم نے ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد سے متعلق جے آئی ٹی بنانے کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد سے متعلق جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، اس حوالے سے اے آئی جی پی آپریشنز توقیر نعیم نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سلیم بیلجیم کا قریبی ساتھی ہے اور حوالہ ہنڈی اور دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہے، مبینہ دہشتگرد واحد عرف گڈو اسلحہ ترسیل اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 917930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش