QR CodeQR Code

جناح اسپتال میں حلیم عادل شیخ کی سالگرہ، حکومت سندھ نے جیل حکام سے جواب طلب کرلیا

23 Feb 2021 19:05

سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی اجازت کے بغیر ہسپتال کے کمرے میں کسی قیدی سے نہ ملاقاتیں کی جاسکتی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی تقریب منعقد کی جاسکتی ہے، حکومت سندھ نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جناح اسپتال میں زیر علاج پی ٹی آئی رہنما و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی سالگرہ منائی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما شہزاد قریشی، آفتاب صدیقی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک اور گلدستہ لے کر جناح اسپتال آرتھوپیڈک وارڈ پہنچ گئے، جہاں حلیم عادل شیخ نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔ حلیم عادل شیخ کو منگل کے روز ہی قومی ادارہ برائے امراض قلب سے جناح اسپتال آرتھوپیڈک وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔

سالگرہ کی تقریب اور ملاقاتوں کے سلسلے پر حکومت سندھ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جیل حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔  سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی اجازت کے بغیر ہسپتال کے کمرے میں کسی قیدی سے نہ ملاقاتیں کی جاسکتی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی تقریب منعقد کی جاسکتی ہے، حکومت سندھ نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 917954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917954/جناح-اسپتال-میں-حلیم-عادل-شیخ-کی-سالگرہ-حکومت-سندھ-نے-جیل-حکام-سے-جواب-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org