0
Tuesday 23 Feb 2021 20:49

بھارت میں کورونا وائرس کے 10584 نئے کیسز، 78 مریضوں کی موت

بھارت میں کورونا وائرس کے 10584 نئے کیسز، 78 مریضوں کی موت
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا انفیکشن گھٹتے بڑھتے نئے معاملوں کے درمیان پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کے مقابلے نئے معاملے کم رہنے سے پانچ دن بعد فعال معاملوں میں کمی درج کی گئی۔ اس دوران ملک میں اب تک ایک کروڑ 17 لاکھ 45 ہزار 552 لوگوں کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 10584 نئے معاملے سامنے آئے اور متاثرین کی تعداد بڑھکر ایک کروڑ 10 لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 13255 مریض صحتیاب ہوئے جنیہں ملاکر کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 12 ہزار 306 ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے 17 فروری کو فعال معاملوں میں کمی ہوئی تھی۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 78 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر ایک لاکھ 56 ہزار 463 ہوگئی۔ بھارت میں بازیابی کی شرح گھٹ کر 97.24 اور فعال معاملوں کی شرح بڑھکر 1.34 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات ابھی 1.42 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 917963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش