0
Tuesday 23 Feb 2021 19:54

جے یو آئی کرم نے این اے 45 کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا

جے یو آئی کرم نے این اے 45 کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع کرم کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 45 کرم ون کے حتمی الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے انصاف نہ ملا تو عدالت سے رجوع کرینگے۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام قبائلی اضلاع کے نائب امیر مولانا عصمت اللہ، مولانا روح اللہ، مولانا اسلم جان، حاجی نواب جان، احمد حسن اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ 19 فروری کے ضلع کرم کے الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دئیے گئے بار بار شکایات پر دھاندلی روکوانے کیلئے کسی قسم کاروائی نہیں کی گئی اور کئی بار ہم سے تحریری درخواستیں لکھوائی گئی مگر شنوائی نہیں کی گئی 134 میں سے 80 پولنگ اسٹیشنز پر تحریری درخواست جمع کئے گئے مگر ذمہ دار افراد نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔

رہنماوں نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف نہیں بلکہ تخریب انصاف ہے اس وجہ سے حکومت نے الیکشن میں سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا اور آخری لمحات کو تبدیل کیا گیا کل سے پرامن احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، جس میں پی ڈی ایم کے رہنماء اور کارکن بھی شریک ہونگے۔ لہذا حکومت انصاف کے تقاضے پورے کریں اور ہمیں اپنا حق دیا جائے، سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ چیک کیا جائے کہ کتنے مرد اور خواتین ووٹ کیلئے آئے ہیں اور پول شدہ ووٹ کتنے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 917968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش