0
Tuesday 23 Feb 2021 19:59

اپوزیشن کا ریاست مخالف بیانیہ دم توڑ چکا ہے، عثمان بزدار

اپوزیشن کا ریاست مخالف بیانیہ دم توڑ چکا ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے پنجاب میں رحمت اللعالمین(ص) سکالر شپ کے اجراء پر وزیر اعلی عثمان بزدار کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کا ریاست مخالف بیانیہ دم توڑ چکا ہے، اپوزیشن عناصر صرف پروپیگنڈا کی سیاست پر زندہ ہیں، اڑھائی برس میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر لے کر گئے ہیں، پہلی مرتبہ یکساں ترقی کے ویژن کے مطابق حقیقی ترقی کا سفر شروع ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے ذاتی نمود و نمائش کیلئے صرف عمارتیں کھڑی کیں، عوام کی بنیادی ضرورتوں کو ماضی میں حکومتوں نے یکسر نظر انداز کیا،گزشتہ حکومتوں نے عوام کی سہولت کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے نظام کو تبدیل کرنے کیلئے بنیادی اصلاحات متعارف کرائی ہیں، ہماری ترجیح انسانی وسائل کی پائیدار ترقی ہے، ہم نے وسائل کا رخ عام آدمی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی جانب موڑ دیا ہے، انتشار اور افراتفری کی سیاست نہ پہلے کامیاب ہوئی نہ اب ہوگی، پاکستان کے عوام منفی سیاست کرنیوالوں کو مسترد کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 917969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش