0
Tuesday 23 Feb 2021 19:58

سندھ میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کیخلاف کارروائی

سندھ میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کیخلاف کارروائی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ نے کورونا ویکسین کا دائرہ کارمزید بڑھاتے ہوئے ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی سطح پر قائم کورونا ویکسین مرکز میں میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر اضلاع کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم بعض ہیلتھ ورکرز کی جانب سے لازمی ویکسین سے انکار کا بھی انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ محکمہ کی پالیسی کے مطابق ویکسینیشن سے کوئی انکار نہیں کر سکتا اور اگر انکار کرے گا، تو اس کو جو بینیفٹ الاؤنسز ملے ہیں وہ روک دیئے جائیں گے، بلکہ ری ایمبرز بھی ہوں گے، کورونا ویکسین کا دائرہ کار اب فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے بڑھا کر نجی شعبے کے بھی تمام ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز تک پھیلا دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق چین سے درآمد کی گئی ویکسین دو خوراکوں پر مشتمل ہے، جو 21 روز کے وقفے سے لگے گی، آئندہ چند ہفتوں کے دوران کورونا ویکسین دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین سمیت عام افراد کیلئے بھی دستیاب ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 917970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش