0
Tuesday 23 Feb 2021 20:14

شمالی وزیرستان میں این جی او کی گاڑی پر فائرنگ، 4 خواتین جاں بحق

شمالی وزیرستان میں این جی او کی گاڑی پر فائرنگ، 4 خواتین جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی مقامی این جی او کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 خواتین ورکرز جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ مقامی پولیس کے مطابق میرعلی کے علاقے ایپی گاؤں میں پیر کو ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ کام کرنے والی 4 خواتین کو مسلح نقاب پوشوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ خواتین بچیوں کو سلائی کڑھائی کا کام سکھانے کیلیے بنوں سے ایپی اور ملحقہ علاقے میں آرہی تھی۔ عینی شاہد کے مطابق مذکورہ خواتین ایک گاڑی میں آرہی تھیں، موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے ان پر فائرنگ کردی جب کہ چاروں خواتین موقع پر دم توڑ گئیں۔
خبر کا کوڈ : 917971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش