QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں این جی او کی گاڑی پر فائرنگ، 4 خواتین جاں بحق

23 Feb 2021 20:14

مقامی پولیس کے مطابق میرعلی کے علاقے ایپی گاؤں میں پیر کو ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ کام کرنے والی 4 خواتین کو مسلح نقاب پوشوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی مقامی این جی او کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 خواتین ورکرز جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ مقامی پولیس کے مطابق میرعلی کے علاقے ایپی گاؤں میں پیر کو ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ کام کرنے والی 4 خواتین کو مسلح نقاب پوشوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ خواتین بچیوں کو سلائی کڑھائی کا کام سکھانے کیلیے بنوں سے ایپی اور ملحقہ علاقے میں آرہی تھی۔ عینی شاہد کے مطابق مذکورہ خواتین ایک گاڑی میں آرہی تھیں، موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے ان پر فائرنگ کردی جب کہ چاروں خواتین موقع پر دم توڑ گئیں۔


خبر کا کوڈ: 917971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917971/شمالی-وزیرستان-میں-این-جی-او-کی-گاڑی-پر-فائرنگ-4-خواتین-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org