QR CodeQR Code

سندھ میں جعلی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی تیز، درجنوں کلینک سیل

23 Feb 2021 20:06

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سی ای او سید باقر رضا رضوی کے مطابق جب سے یہ محکمہ وجود میں آیا ہے، تب سے اب تک 4 ہزار 421 اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے، کراچی کے علاوہ اندرون سندھ ایسے ڈاکٹروں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوبے مختلف شہروں میں اتائیوں کیخلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے درجنوں کلینک سیل کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کراچی، حیدرآباد، شکارپور، نوابشاہ، کشمور اور عمرکوٹ سمیت دیگر شہروں میں عوام کی جانوں سے کھیلنے والے اتائی ڈاکٹروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ محکمہ کے تابڑ توڑٖ چھاپوں کے دوران 47 کلینک سیل کر دیئے گئے، جن میں ایسے کلینک بھی شامل ہیں، جو پہلے سے سیل شدہ ہونے کے باوجود دوبارہ کھلے ہوئے تھے، چھاپے کے وقت جعلی ڈاکٹرز اپنے کلینکوں سے غائب تھے۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سی ای او سید باقر رضا رضوی کے مطابق صوبے میں ان اتائی ڈاکٹروں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ سے زائد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب سے یہ محکمہ وجود میں آیا ہے، تب سے اب تک 4 ہزار 421 اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے، کراچی کے علاوہ اندرون سندھ ایسے ڈاکٹروں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 917972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917972/سندھ-میں-جعلی-ڈاکٹروں-کیخلاف-کارروائی-تیز-درجنوں-کلینک-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org