QR CodeQR Code

وانا میں 2 قبائل میں جھڑپیں جاری، مزید 2 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی

23 Feb 2021 20:44

انتظامیہ کے تشکیل کردہ جرگہ کے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ دونوں متحارف قبائل کے مابین بھاری ہتھیاروں سے مورچوں اور املاک پر گولہ باری اور فائرنگ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے متنازع علاقہ کرکنڑہ میں دوتانی اور زلی خیل کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔ مزید 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے، جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی، انتظامیہ کے تشکیل کردہ جرگہ کے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ دونوں متحارف قبائل کے مابین بھاری ہتھیاروں سے مورچوں اور املاک پر گولہ باری اور فائرنگ جاری ہے، عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی اپیل کی ہیں۔ واضح رہے کہ ان جھڑپوں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 917979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917979/وانا-میں-2-قبائل-جھڑپیں-جاری-مزید-افراد-جاں-بحق-ہلاکتوں-کی-تعداد-9-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org