0
Tuesday 23 Feb 2021 20:44

وانا میں 2 قبائل میں جھڑپیں جاری، مزید 2 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی

وانا میں 2 قبائل میں جھڑپیں جاری، مزید 2 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے متنازع علاقہ کرکنڑہ میں دوتانی اور زلی خیل کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔ مزید 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے، جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی، انتظامیہ کے تشکیل کردہ جرگہ کے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ دونوں متحارف قبائل کے مابین بھاری ہتھیاروں سے مورچوں اور املاک پر گولہ باری اور فائرنگ جاری ہے، عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی اپیل کی ہیں۔ واضح رہے کہ ان جھڑپوں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 917979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش